حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں شدید سردی، مناسب پناہ گاہوں کی عدم دستیابی اور خراب حالات کے باعث آٹھواں نومولود بچہ بھی سردی لگنے (Hypothermia) کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔
الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے بچے کی ماں نے کہا: "میں یوسف کی ماں ہوں، میں نے اپنا بچہ کھو دیا، مجھے ایک لمحے کے لیے بھی اپنے بچے کے ساتھ خوش ہونے کا موقع نہیں ملا۔"
انہوں نے مزید کہا: "وہ شدید سردی کی وجہ سے انتقال کر گیا۔ وہ میرے قریب سو رہا تھا، اور صبح میں نے اسے منجمد اور بے جان پایا، میں نہیں جانتی کہ کیا کہوں، کوئی بھی میرے درد کو محسوس نہیں کر سکتا۔ دنیا میں کوئی بھی ہمارے درد کو سمجھ نہیں سکتا۔ یوسف ٹھیک تھا، وہ صحت مند پیدا ہوا تھا… میں نے یوسف کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔"
غزہ کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی شام جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی نسل کشی کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں کم از کم 45,805 فلسطینی شہید اور 109,064 زخمی ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ